اسٹیٹ بینک مجھے نا دہندہ قرار دینے پر معافی مانگے اور فہرست درست کرے ،اسد اللہ بھٹو
من گھرٹ اور بے بنیاد خبریں ساکھ اور انتخابی مہم کو ناکام بنانے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں ، پریس کانفرنس سے خطاب اسد اللہ بھٹو قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں اور ایک بار پھر کامیابی حاصل کر کے عوام کی ترجمانی کریں گے ،حافظ نعیم الرحمن
بدھ 13 جون 2018 21:30
(جاری ہے)
پریس کانفرنس سے امیر جماعت اسلامی کراچی و صدر متحدہ مجلس عمل کراچی حافظ نعیم الرحمن نے بھی خطاب کیا ۔
اس مو قع پر نائب امیر جماعت اسلامی کراچی ڈاکٹر اسامہ رضی ، الیکشن سیل کے انچارج راجہ عارف سلطان ، جماعت اسلامی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات مجاہد چنا، سیکریٹری اطلاعات کراچی زاہد عسکری ، پبلک ایڈ کمیٹی کے عمران شاہد اور دیگر بھی موجود تھے۔اس موقع پر صحافیوں میں اس حوالے سے قانونی دستاویزات اور ثبوتوں کی فوٹو کاپیاں بھی تقسیم کی گئیِں ۔اسد اللہ بھٹو نے مزید کہا کہ میڈیا کے کچھ حصے میں میرے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے من گھڑت اور بے بنیاد خبریں پھیلائی جارہی ہیں جن کو میں مسترد کرتاہوں ۔میں کسی بھی ادارے کا نادہندہ نہیں ہوں ۔میں نہ کسی ادارے کا ڈائریکٹر اور نہ ہی کسی معاملے کافریق ہوں۔میڈیااور ریٹرننگ افسر کے ذریعے مجھے معلوم ہوا کہ میں سٹی بنک کاڈفالٹر اور ایک فرم کا ڈائریکٹر ہوں حالانکہ یہ سارا جھوٹ کا پلندہ ہے۔ میں نہ ڈائریکٹر ہوں اور نہ ہی بنک ڈفالٹر، میں نے اپنی پوری زندگی میں آج تک اورڈرافٹ و قرضے کیلئے کسی بھی بنک کو کوئی درخواست دی اور نہ ہی قرضہ لیا۔ کسان سپلائز سروسز (KSS ) کی سٹی بنک کے ساتھ مالیاتی معاملات پر مقدمہ بازی جاری ہے۔ کے ایس ایس نے اپنے ڈائریکٹرز کی لسٹ جو حکومت کے پاس جمع کرائی ہے اس میںبھی میرا نام نہیں ہے اسی طرح بینکنگ کورٹ لاہور نے 2015 میں کے ایس ایس کے خلاف اور سٹی بنک کے حق میں جو فیصلہ دیا تھا اس کی ڈگری/ فیصلہ کی نقل میڈیا کو پیش کر رہا ہوںلہذا مجھے ڈفالٹر کہنا سراسر غلط ہے۔ دوسری جانب سٹی بنک کی رقم کا معاملہ ہائی کورٹ لاہور میں زیر سماعت ہے۔ لہذا فیصلہ آنے تک کسی کو ڈفالٹر نہیں قرار دیا جاسکتا ہے کیونکہ یہ ایک فریق بنک کا مؤقف ہے اور ڈفالٹر وہ ہوں گے جو اس مقدمہ کے فریق ہوں گے اور میرا نام اس میں بھی شامل نہیں ہے۔ یہ تمام دستاویزات اور حقائق اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہیں کہ اسٹیٹ بنک کی جاری کردہ فہرست میں مجھے ڈفالٹر دکھانا انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہے۔ اس لئے میرے کاغذات نامزدگی فارمز ڈفالٹر کی بنیاد پر مسترد کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ ریٹرننگ افسر میرے ساتھ قانون و انصاف کے تقاضوں کے مطابق فیصلے کریں گے ۔حافظ نعیم الرحمن نے پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ ہم اسٹیٹ بینک کی اس فہرست میں اسد اللہ بھٹو کے نام کو شامل کرنے کی شدید مذمت کر تے ہیں ۔ یہ فہرست در ست نہ کی گئی اور معافی نہ مانگی گئی تو ہم عدالت سے رجوع کریں گے ۔ جماعت اسلامی کی قیادت یا کسی بھی امیدوار پر الزام لگانے سے قبل سوچنا چاہیئے تھا ۔ جماعت اسلامی وہ جماعت نہیں جس میں قرضے ہڑپ کرنے یا نا دہندہ لوگ شامل ہوں ۔ ہمارا ماضی اور حال سب کے سامنے ہے ۔ اسد اللہ بھٹو صاحب قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہو چکے ہیں اور اس طرح کی خبروں سے مخالفین کی بوکھلاہٹ کا تو پتا چلتا ہے لیکن اسد اللہ بھٹو کی کامیابی کو روکا نہیںجا سکتا ۔ یہ ایک بار پھر انتخابات میں کامیاب ہوں گے اور عوام کی ترجمانی کریں گے ۔ مجلس عمل نے 2002میں قومی اسمبلی کی 68نشستیں جیتی تھیں اور کراچی میں بھی 5قومی اسمبلی کی نشستیں جیتی تھیں اور ایم کیو ایم کی موجودگی میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ جنرل پرویز مشرف نے دھاندلی سے ہماری سیٹیں کم کرائیں اور ایم کیو ایم کی گرتی ہوئی ساکھ کو بحال کیا ۔مزید قومی خبریں
-
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ نئے پروگرام کیلئے مئی تک خدوخال پراتفاق رائے کی امید ہے، بین الاقوامی ڈیٹ مارکیٹ میں واپسی کیلئے پاکستان نے ریٹنگ کی بین الاقوامی ایجنسیوں کے ساتھ بات چیت شروع ..
-
سپریم کورٹ نے جاسوسی کے مبینہ ملزم محمد دین کی درخواست ضمانت خارج کردی
-
بانی پی ٹی آئی کی تین مقدمات میں عبوری ضمانت میں توسیع
-
رمضان شوگر مل کیس: حمزہ شہباز کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور
-
چیف جسٹس پاکستان سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کے ورثا کو انصاف دلوائیں : خرم نوازگنڈاپور
-
نوازشریف کے دیرینہ ساتھی مرزا آصف بیگ انتقال کرگئے
-
اوکاڑہ گھریلو ملازمہ مبینہ زیادتی کے بعد قتل
-
عوام بے خوابی سے بچنے کیلئے چائے کا بائیکاٹ کریں،عبد الرحیم جانو
-
لانڈھی دھماکا، وزیر ِداخلہ سندھ کا پولیس کیلئے انعام و اسناد کا اعلان
-
لانڈھی دھماکے کا زخمی دم توڑ گیا، دوسرا وینٹی لیٹر پر منتقل
-
لاہور : تین سرکاری ہسپتالوں کیلئے اربوں روپے کا بجٹ جاری
-
پرائیویٹ اسکیم کے تحت حجاج اکرام کی بکنگ تاحال جاری ہے ختم نہیں ہوئی،طاہر محمود اشرفی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.