پرویز مشرف کا عدلیہ کے بلانے کے باوجود 14 جون کو سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ

بدھ 13 جون 2018 21:34

پرویز مشرف کا عدلیہ کے بلانے کے باوجود 14 جون کو سپریم کورٹ میں پیش نہ ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ و سابق صدرجنرل (ر) پرویز مشرف نے عدلیہ کے بلانے کے باوجود 14 جون کو سپریم کورٹ آف پاکستان میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی کے مطابق پرویز مشرف نے 14 جون کو سپریم کورٹ میں پیش نہ ہونے کا فیصلہ کر لیا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل چیف جسٹس ثاقب نثار نے انہیں اپنے کیسز کے دفاع کے لئے 14 جون کو دن 2 بجے تک کی مہلت دی تھی مگر انہوں نے عدلیہ کی بات ماننے سے انکار کر دیا ۔