پرویز مشرف نے شرائط پر ملک آنے کی حامی بھری انصاف سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ‘مریم اورنگزیب

زلفی بخاری کے ساتھ جو سلوک ہوا کیا جادو کی چھڑی ہی ان کا نام ایک گھنٹہ میں ای سی ایل سے نکال لیا‘ شریف فیملی ایک ہفتہ لندن میں قیام کرے گی اور عید الفطر کے تین روز کے بعد وطن واپس آئیں گے‘(ن) لیگ کی مر کزی تر جمان کی میڈیا سے گفتگو

بدھ 13 جون 2018 21:34

پرویز مشرف نے شرائط پر ملک آنے کی حامی بھری انصاف سب کیلئے برابر ہونا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) مسلم لیگ ن کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پرویز مشرف نے شرائط پر ملک آنے کی حامی بھری انصاف سب کیلئے برابر ہونا چاہیے ‘ زلفی بخاری کے ساتھ جو سلوک ہوا کیا جادو کی چھڑی ہی زلفی بخارء کا نام ایک گھنٹہ میں ای سی ایل سے نکال لیا‘ شریف فیملی ایک ہفتہ لندن میں قیام کرے گی اور عید الفطر کے تین روز کے بعد وطن واپس آئیں گے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران مر یم اورنگزیب نے کہا کہ صوبہ محاذ پانچ سال خاموش رہا جو یہ بات کررہے ہیں ہر حکومت یہی بات کرتی رہی ہے الیکشن سے پہلے ذاتیات کیلئے جنوبی پنجاب کا نعرہ لگاتے رہے ۔ انہوں نے کہا ملک میں عام انتخابات سے پہلے جو کچھ ہورہا ہے وہ پوری قوم کے سامنے ہے ۔