پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے مابین کھیلے جا رہے میچ کو ہنگامی طور پر روکنا پڑا

پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے مابین کھیلے جا رہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بچہ گروانڈ میں گھس آنے کے بعد میچ روکنا پڑ گیا

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 جون 2018 21:40

پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے مابین کھیلے جا رہے میچ کو ہنگامی طور پر روکنا ..
ایڈنبرا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 جون 2018ء) :پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے مابین کھیلے جا رہے میچ کو ہنگامی طور پر روکنا پڑا۔ پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے مابین کھیلے جا رہے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بچہ گروانڈ میں گھس آنے کے بعد میچ روکنا پڑ گیا۔تفصیلات کے مطابق سکاٹ لینڈ اور پاکساتن کے مابین آج دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلا جا رہا ہے۔دو میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 0-1 کی نا قابل یقین برتری حاصل ہے۔

پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے سلسلے میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ایڈنبرا میں کھیلا جا رہا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے مسلسل دوسرے میچ میں بھی ٹاس جیت لیا ۔ سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پاکستان کی ٹیم میں کوئی ایک تبدیلی کرتے ہوئے عثمان شنواری کو محمد عامر کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا ۔

پاکستان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی پہلے بیٹنگ کر رہا ہے۔ تاہم اس دوران پاکستان کی بیٹنگ مشکلات کا شکار ہو گئی تھی۔ اسکاٹ لینڈ کے فیلڈرز نے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا باونڈری کے قریب شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے شاندار کیچ تھاما۔تا ہم بعد ازاں پاکستانی بیٹسمینوں نے گرتی ہوئی اننگ کو سنبھال لیا۔

پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو 167 رنز کا ہدف دے دیا۔ایسے میں پاکستان اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے سلسلے میں دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ اچانک روکنا پڑا۔اس کی وجہ یہ بنی کہ میچ کے دوران ایک کمسن بچہ گراونڈ میں گھس آیا جس کے بعد میچ کو ہنگامی طور پر روک دیا گیا ۔تاہم فیلڈنگ پر موجود سکاٹ لینڈ کے کھلاڑیوں نے اس بچے کو تھاما اور اٹھا کر اسے گراونڈ سے باہر لے گئے جب کہ اس دوران میچ رکا رہا۔بچے کے باہر جانے پر میچ دوبارہ شروع کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :