کوئٹہ، راتوں رات بننے والی جماعت کبھی بلوچستان کی ترقی میں کردار ادا نہیں کرسکتی ،ملک سکندر

جن قو توں نے جماعت تشکیل دی، وہ صوبے کے ساتھ مخلص نہیں ، عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام مذکورہ جماعت کو عبرتناک شکست سے دوچار کرے گئی، پریس کانفرنس سے خطاب

بدھ 13 جون 2018 21:42

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ راتوں رات بننے والی جماعت کبھی بھی بلوچستان کی ترقی میں کردار ادا نہیں کرسکتی جن قو توں نے جماعت کو تشکیل دی ہے وہ صوبے کے ساتھ مخلص نہیں ہے اور عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام مذکورہ جماعت کو عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے ان خیالات کا اظہار انہوںنے مسلم لیگ(ن) کے صوبائی رہنماء سردار رشید احمد ریکی اور سردار زابد ریکی کی ہزارو ں ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے موقع پر پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر واشک کے ضلعی امیر حضرت مولانا محمد نذیر بھی موجود تھے جمعیت علماء اسلام کے صوبائی جنرل سیکرٹری ملک سکندر ایڈووکیٹ نے سردار رشید احمد ریکی اور سردار زابد ریکی کی قیادت میں ہزاروں افراد کی جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کو نیک شگون قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام صوبے کی سب سے بڑی سیاسی ومذہبی جماعت ہے اور جمعیت علماء اسلام کے اکابرین نے ہمیشہ صبر وتحمل سے سیاست کر کے جمعیت علماء اسلام کو سب سے بڑی سیاسی جماعت بنا دی انہوں نے کہا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ملک میں بالادست طبقے کے خلاف جدوجہد اور آج پورے صوبے میں جمعیت علماء اسلام عوام کی طاقت سے ان قو توں کو شکست دے رہی ہے جو عوام کو روزگار کے مواقع میسر نہیں کر رہی انہوںنے کہا ہے کہ بد قسمتی سے بلوچستان میں ایسے حالات پیدا ہو گئی کہ ایسی جماعت کو تشکیل دی گئی جن کا زمین پر کوئی وجود نہیں تھا مگر راتوں رات وہ جماعت بن گئی اور لوگ جوق درجوق شامل ہو رہے ہیں ہم سمجھتے ہیں کہ یہ ملک صوبے اور جمہوریت کے مفاد میں نہیں ہے جمعیت علماء اسلام مذکورہ جماعت کے ہر حوالے سے مقابلہ کرے گی راتوں رات بننے والی جماعت کبھی بھی بلوچستان کی ترقی میں کردار ادا نہیں کرسکتی جن قو توں نے جماعت کو تشکیل دی ہے وہ صوبے کے ساتھ مخلص نہیں ہے اور عام انتخابات میں جمعیت علماء اسلام مذکورہ جماعت کو عبرتناک شکست سے دوچار کرینگے۔