راولپنڈی،انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی سے نکالے گئے 17ڈیلی ویجز ملازمین کی رٹ منظور

درخواست گزاروں کو ان کی عہدوں پر مکمل بحال اور ملازمت کو ریگولر کرنے کا حکم

بدھ 13 جون 2018 21:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جسٹس عبادالرحمان لودھی نے انٹرمیڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈراولپنڈی سے نکالے گئے 17ڈیلی ویجز ملازمین کی رٹ منظور کرتے ہوئے درخواست گزاروں کو ان کی عہدوں پر مکمل بحال کرنے اور ان کی ملازمت کو ریگولر کرنے کا حکم دیا ہے عدالت نے درخواست گزاروں کی رٹ پر جاری عبوری احکامات پر مکمل عملدرآمد کی بھی ہدائیت کی ہے بورڈ ملازمین کے پاسبان گروپ کے رہنما معاف علی کی سربراہی میں محمد اسد نشاط ہاشمی ،فیصل عمران اوریاسر شہزاد سمیت17ملازمین نے اپنے وکیل تنویر اقبال ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں دائر رٹ میں موقف اختیار کیا تھا کہ بورڈ انتظامیہ نے سال2016میں انہیں مختلف آسامیوں پر بھرتی کیا جہاں پر ان سے ڈیلی ویجز پر ہنر مند اور نیم ہنر مند کیٹیگری میں مکمل خدمات لینے اور ریگولر ملازمین کا اضافی کام بھی ان کے ذمہ لگانے کے باوجود مئی2108کے آغاز پر انہیں کوئی وجہ بتائے بغیر ملازمت سے فارغ کرنے کا حکم دے دیا گیا بورڈ ملازمین کی رٹ پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے عبوری حکم کے تحت انہیں ان کے عہدوں پر بحال کرنے اور تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا تھا درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا لیبر قوانین کے تحت 90دن بعد کوئی بھی ملازم از خود ریگولر تصور ہوتا ہے لین بورڈ انتظامیہ کا وطیرہ ہے کہ یہ ہمیشہ ڈیلی ویجز پر ملازمین بھرتی کر کے ان سے دوگنا کام لیا جاتا ہے جبکہ تنخواہوں میں اضافے یا ریگولر کرنے کے مطالبے پر انہیں ملازمت سے فارغ کرنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں درخواست گزاروں کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قبل ازیں ایسی ہی رٹ پر معزز عدالت2014میں90کے قریب ملازمین کو مستقل کرنے کے احکامات جاری کر چکی ہے عدالت نے درخواست گزاروں کے وکیل کے دلائل سے اتفاق کرتے ہوئے رٹ منطور کر لی اور بورڈ انتظامیہ کو ہدائیت کی ہے کہ تمام درخواست گزاروں کو فوری طور پر مستقل کر کے اسی تناسب سے تنخواہیں ادا کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :