راولپنڈی، ٹارگٹ کلنگ،بارود برآمدگی اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند ، مزید گواہان طلب

بدھ جون 21:42

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) انسداد دہشت گردی کی خصو صی عدالت کے جج عبدالرحیم نے ٹارگٹ کلنگ،،بارود برآمدگی اور اغوا برائے تاوان سمیت دیگر مقدمات میں شہادتیں قلمبند کرتے ہوئے مزید گواہان کو طلب کر لیا گزشتہ روز عدالت نے بارود برآمدگی کے مقدمات میںملزم فرخ کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت 28جون ،ملزم عمران ثاقب کیخلاف ایک گواہ کا بیان ریکارڈ کر کے سماعت تیس جون ،ملزم عبدالجبار کیخلاف سماعت 26جون ،،ٹارگٹ کلنگ کیس میں ملزم واحد خان کیخلاف سماعت تیس جون جبکہ اغوا برائے تاوان کیس میں ملزم اظہر شاہ کیخلاف سماعت بھی 26جون تک ملتوی کردی ۔