بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کیخلاف آہورہ کے رہائشی سراپا احتجاج

قومی شاہراہ بلاک، کراچی ٹو کوئٹہ ٹریفک معطل ،مسافر رل گئے، گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں

بدھ 13 جون 2018 22:07

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) آہورہ میں بڑھتی ہوئی چوری کی وارداتوں کیخلاف آہورہ کے رہائشی سراپا احتجاج بن گئے قومی شاہراہ بلاک کراچی ٹو کوئٹہ ٹریفک معطل مسافر رل گئے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں قومی شاہراہ کو محمد خان شیخ اسٹاپ آہورہ سے ٹائر جلا کر بلاک کیا گیا گزشتہ کئی ماہ سے آہورہ میں چوریوں کی وارداتیں رونما ہورہی ہیں انتظامیہ چوری کی وارداتیں روکنے میں مکمل ناکام بن گئی مظاہرین کی شکوہ تحصیلدار اوتھل و نائب تحصیلدار کی یقین دہانی پر قومی شاہراہ کو کھول کر ٹریفک کیلئے بحال کردیا گیا تفصیلات کیمطابق آہورہ میں گزشتہ کئی روز سے جاری چوری کی وارداتوں کیخلاف آہورہ کے رہائشی روڈ پر نکل آئے بڑے بڑے پتھر اور ٹائر جلا کر کوئٹہ ٹو کراچی مین شاہراہ بلاک کردی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی روز سے آہورہ کے مختلف علاقوں میں چوروں نے گھروں سے سونا ،پیسے اور بکریاںچوری کی ہیں نشاندہی کے باوجود گرفتاری عمل میں نہ آسکی،مظاہرین نے 2گھنٹوں تک مین قومی شاہراہ بلاک کی ہوئی تھی جس کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑھا جبکہ تحصیلدار اوتھل سردارزادہ نصیر احمد جاموٹ اور نائب تحصیلدار محمد یعقوب شیخ نے آہورہ کی معتبر شخصیت ڈاکٹر محمد خان شیخ اور دیگر مظاہرین کو یقین دہانی کرائی کہ بہت جلد ملزمان کو گرفتار کیا جائیگاتحصیلدار اوتھل اور نائب تحصیلدار ااوتھل کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے اور انہوں نے قومی شاہراہ ٹریفک کیلئے بحال کردی مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ اگر ملزمان کو جلد گرفتار نہیں کیا گیا تو پھر سے روڈ بلاک کرکے پہلے سے بھی زیادہ سخت احتجاج کیا جائیگااور قومی شاہراہ پرنہ ختم ہونیوالا احتجاج کیا جائیگا جبکہ اوتھل بازار سمیت دیگر مقامات پر احتجاجی ریلیاں بھی نکالی جائیں گی ۔