سچی اور حقیقی تبدیلی صرف ہم لائے ہیں،،امیر مقام

مخالفین نے پانچ سال قوم کو سبز باغ دکھائے،ان کے نامہ اعمال میں صرف جھوٹ، مکاری اور دغا بازی لکھی ہے،صوبائی صدر مسلم لیگ ن

بدھ 13 جون 2018 22:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)خیبرپختونخواکے صدرانجینئرامیرمقام نے کہا ہے کہ سچی اور حقیقی تبدیلی صرف ہم لائیں ہیں؛ مخالفین نے پانچ سال قوم کو سبز باغ دکھائے اور ان کے نامہ اعمال میں صرف جھوٹ، مکاری اور دغا بازی لکھی ہے۔انہوںنے کہاکہ عام انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی منصوبوں کا آغاز کریں گے، امیر مقام نے کہاکہ انشائاللہ قوم سے یہ وعدہ ہے کہ پاکستان کی غربت کا خاتمہ کرکے رہیں گے، ایٹمی طاقت کی طرح اب پاکستان کا معاشی طاقت بنانا ہے۔

ان خیالات کااظہارانہوںنے گلی باغ میںتحصیل کونسلرمحمد ضیاء کی جمعیت علمائے اسلام سے مستعفی ہوکرپاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت کے بعد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

محمد ضیاء نے اپنے خاندان اورسینکڑوںساتھیوںسمیت پاکستان مسلم لیگ(ن)میںشمولیت اختیارکی اورمحمدنوازشریف،شہبازشریف اورانجینئرامیرمقام کی قیادت پرمکمل اعتمادکااظہارکیا۔

تحصیل کونسلرمحمدضیاء نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے عوام کوچاہئے کہ اس خطے کے عوام کی فلاح وبہبود اورترقی کیلئے انجینئرامیرمقام کاشانہ بشانہ کھڑے ہوکربھاری اکثریت سے کامیاب کرائے۔انہوںنے کہاکہ ملاکنڈڈویژن کے تمام ترقیاتی کام انجینئرامیرمقام کی مرہون منت ہے انجینئرامیرمقام نے مخالفین کی لڑائی کرسی کے لئے ہے۔

ہم قوم کی خدمت کے لئے میدان میں نکلے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دوسروں کی پگڑیاں اچھالنے والے مکافات عمل کا شکار ہیں۔ یہ لوگ کتابوں سے نہیں اپنے اعمال سے ڈر رہے ہیں۔ امیر مقام نے کہاکہ خیبرپختونخوا کو انشائاللہ ایسا بنائیں گے کہ اپنے ہی صوبے میں روزگار، صحت، تعلیم اور جدید ترین سہولیات میسر ہوں گی۔ ہمارے لوگوں کو روزگار، صحت، تعلیم کے لئے دوسرے صوبوں میں نہیں جانا پڑے گا۔ خیبرپختونخوا کے عوام کا مقدر تبدیل کرنے نکلا ہوں۔ انشائاللہ یہ مقصد حاصل کرکے رہوں گا۔