عید الفطر اتحاد، اخوت ومحبت اور یگانگت کا پیغام دیتی ہے ‘مولانا عبد الخبیر آزاد

عالم اسلام تما م تر اختلافات بھلا کر آپس میں متحد ہو جائے ‘خطیب بادشاہی مسجدکا عید کے اجتماع سے خطاب

بدھ 13 جون 2018 22:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2018ء) تاریخی عالمگیری بادشاہی مسجد لاہورمیں عید الفطر کا سب سے بڑ اجتماع ہوا ایک لاکھ سے زائد فرزاندان توحید نے خطیب بادشاہی مسجد لاہور مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی امامت میں نماز عید ادا کی،گورنر پنجاب سمیت دیگر اہم سر کاری وسول شخصیات نے شرکت کی ،بادشاہی مسجد کا وسیع وعریض صحن بھر جانے سے لوگوں نے نماز عید بادشاہی مسجد کی سیڑھیوں،حضوری باغ اور مسجد کے باہر گراونڈ میں چادریں اورجائے نماز بچھا کر نماز عید ادا کی،خطبہ عید الفطر خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے ولولہ انگیر انداز میںدیا،قبل ازیں عید کے بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مولانا عبد الخبیر آزاد نے کہا کہ عید الفطر درحقیقت آپس میں اتحاد، اخوت ومحبت اور یگانگت کا پیغام دیتی ہے اور غریبوں ،یتیموں، مسکینوں و بے سہارالو گوں میں خو شیاں بانٹنے کا نام ہے، غرباء کو عید کی خو شیوں میں شامل کرنا سنت رسول ﷺہے اور اس طرح غریبوں کو عید کی خو شیوں میں شریک کیئے بغیر عید کے حقیقی تقاضے پور ے نہ ہوں گے،خطیب بادشاہی مسجد نے مسلمانوں کے درمیان اتحاد و اتفاق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امت مسلمہ متحد ہوکر ہی تما م چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کر سکتی ہے آج پور ی دنیا میں مسلمان عدم اتفاق کی وجہ سے ہی مصائب و مشکلات سے دو چار ہیں جس کا حل صرف اور صرف امت ِوحدہ بننے میں ہی ہے،عالم اسلام تمام تر اختلافات بھلا کر آپس میں متحد ہو جائے،شام عراق برما اورفلسطین میں اور دیگر جگہوں پر معصوم مسلمانوں کا قتل عام ہو رہا ہے ہم اس کے خالف ہیں اس کی بھ رپو رمذمت کرتے ہیں اور عالمی ادارہ امن یو این اوUNO اورOICسے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس کا فی الفور نوٹس لیں اور معلوم لوگوں کا قتل عام فی الفور بند کرائے ،نیزمولانا سید عبد الخبیر آزاد نے نماز عید الفطر کے بعد وطن عزیز مملکت خدا داد پاکستان کی بقاء وسلامتی ‘ و استحکام ،ترقی و خوشحالی اورقومی وحدت و ملی یکجہتی کے فروغ کیلئے اللہ تعالی کے حضور خصوصی طور پر اجتماعی دعاء کرائی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ پیارے وطن پاکستان کو مذہبی ‘ قومی ‘ لسانی ‘ و علاقائی تعصبات سے نجات دلا کر اسے ہر قسم کی فرقہ بندی ‘ انتہاء پسندی اور دہشت گردی کی لعنت سے محفوظ رکھے اور مملکت پاکستان کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنا دے ۔