سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں

بدھ جون 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) سپریم کورٹ نے ایف آئی اے سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں دہری شہریت سے متعلق کیس کی سماعت کی سماعت کیآغاز پر عدالت نے ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے سے بیرون ملک تعینات سفیروں کی دہری شہریت کی تفصیلات طلب کرلیں جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ غیر ملکی شہریت والے افسران سے متعلق کوئی قانون نہیں ہے، ہم دہری شہریت والے افراد کی تعداد کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، ہم یہ ڈیٹا اور تجاویز حکومت کو دینا چاہتے ہیں تاکہ وہ قانون بناسکیں۔