کارکنان کی شکایت پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے خواتین کی مخصوص نشستوں اور دیگر ٹکٹوں کیلئے نظر ثانی بورڈ بنا دیا‘ذرائع

ریویو بورڈ میں سعد رفیق، نزہت صادق اور ذکیہ شاہنواز شامل ہیں

بدھ 13 جون 2018 22:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جون2018ء) کارکنان کی شکایت پر مسلم لیگ ن کی قیادت نے خواتین کی مخصوص نشستوں اور دیگر ٹکٹوں کیلئے نظر ثانی بورڈ بنا دیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے کارکنان کے تحفظات دور کرنے کے لیے اہم ترین قدم اٹھا لیامسلم لیگ ن کی قیادت نے نظر ثانی بورڈ بنا دیااس حوالے سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاید حسین سید نے کہا کہ ٹکٹ نہ ملنے پرمسلم لیگ ن کی ناراض خواتین کے معاملے ریویوبورڈبنادیا ہے ریویو بورڈ میں سعد رفیق، نزہت صادق اور ذکیہ شاہنواز شامل ہیںیہ بورڈ ٹکٹوں کی تقسیم پر ایک با ر پھر غور کرے گا اور ٹکٹوں کی تقسیم پر موجود تحفظات کو دور کرنے کی کوشش کرے گا۔