بلیدی قومی اتحاد کے صدر فہیم بلیدی ساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شامل ہو گئے

بدھ جون 22:37

ڈیرہ مرادجمالی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) بلیدی قومی اتحاد کے صدر فہیم بلیدی نے اپنے تمام نوجوانوں کے ہمراہ بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پورے بلوچستان سے بلوچستان عوامی پارٹی کلین سوئپ کریگی انہوں نے مزید کہا کے ہم اپنے قائد میر عطاء اللہ خان بلیدی کی قیادت میں اپنے ساتھیوں سمیت بلوچستان عوامی پارٹی میں شمولیت اختیار کرتے ہیں اور انکی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہیں حلقہ این اے 260 پر میر ظہور خان کھوسہ اور حلقہ این اے 261 پر نوابزادہ میر خالد خان مگسی حلقہ پی بی 11 پر میر سکندر خان عمرانی پی بی 12 پر میر محمد خان لہڑی پی بی 13 پر میر فائق علی خان جمالی اور پی بی 14 پر میر جان محمد خان جمالی اور پی بی 15 پر میر سلیم خان کھوسہ کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں اور بلیدی قوم سے اپیل کی کے ان کو ووٹ دے کر کامیاب بنا ئیں

متعلقہ عنوان :