دالبندین پولیس فورس اور لیویز فورس کی مشترکہ کاروائی

تین چور گرفتار کر لیئے ، چار مسروقہ موٹر سائیکل بر آمد

بدھ جون 22:37

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) دالبندین پولیس فورس اور لیویز فورس نے یک مچ میں چوروں کے خلاف مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے مسروقہ موٹرسائیکل اور تین چور گرفتار کر لیئے پولیس ذرائع کے مطابق ایس پی چاغی لطیف غلزی اور اسسٹنٹ کمشنر حبیب اللہ موسی خیل کی سربرائی میں یک مچ کے علاقے میں مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے چار مسروقہ موٹر سائیکلیں قبضے میں لے لیکر تین چور کو گرفتار کرکے پولیس تھانے میں بند کردیا مزید تحقیقات جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :