پاکستان جانے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ، چند دنوں بعد کروں گا،پرویز مشرف

پاکستان واپس جانے کے محرکات پر ابھی غور کر رہا ہوں، انٹرویو

بدھ جون 22:37

پاکستان جانے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ، چند دنوں بعد کروں گا،پرویز مشرف
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ پاکستان جانے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ہے، جانے یا نہ جانے کا فیصلہ چند دنوں بعد کروں گا۔ پاکستان واپس جانے کے محرکات پر ابھی غور کر رہا ہوں۔ گزشتہ روز ایک خلیجی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر پرویز مشرف نے کہا کہ پاکستان جانے کا بھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

پاکستان واپس جانے کے محرکات پر غور کر رہا ہوں جانے یا نہ جانے کا فیصلہ آئندہ چند دنوں میں کروں گا۔ پرویز مشرف نے پاکستان واپس جانے کے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ سوال ملین ڈالر سوال ہے۔ پرویزمشرف کے ترجمان ڈاکٹر احمد نے بھی اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سابق صدر نے سپریم کورٹ کے حکم پر پاکستان واپس جانے یا نہ جانے کا فیصلہ ہیں کیا۔ پرویزمشرف اپنے وکیل سے بات کر رہے ہیں اور ان کا علاج بھی چل رہا ہے اور ساتھ سکیورٹی کا بھی معاملہ ہے۔ عدالت سے عید کی چھٹیوں تک مہلت مانگیں گے۔۔

Your Thoughts and Comments