حیدرآباد،مسلم لیگ (ن ) کو دیوار سے لگا کر خا ص شخص کیلئے راہ ہموارکرنے سے ملک کو جو نقصان ہو گا،سید فصیح الحسنین شاہ

لوٹے اور مفاد پر ست ملک کے دشمن ، عوام ایسے لوگوں کو مستر د کرے تاکہ آئند ہ سر نا اٹھا سکیں، سابق نا ئب صدر مسلم لیگ (ن) حیدرآباد

بدھ جون 22:37

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) حیدرآباد کے سابق نا ئب صدر اور بزرگ سیاستدان سید فصیح الحسنین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جس طر ح کے انتخا با ت ہو رہے ہیں اور جس طر ح مسلم لیگ (ن ) کو دیوار سے لگا کر کسی خا ص شخص کیلئے راہ ہموار کی جا رہی ہے اس سے اس ملک کو جو نقصان پہنچے گا اُ س پر پو ری قوم کو غور کر نا چا ہیے اور انتخابات میں اُ ن لو ٹو ں اور مفاد پر ستو ں کو نا کا م بنا کر اس طر ح اِن لو گو ں کو مستر د کیا جا ئے کہ آئند ہ یہ سر نا اٹھا سکیں یہ لو گ ہی سب سے بڑ ے ملک کے دشمن ہیں اور عوام کے بھی دشمن ہیں یہ ہی لو گ انتخا با ت سے پہلے اپنی پارٹیا ں بد لتے ہیں اپنے مفادات حا صل کر تے ہیں اور پھر کسی کے اشارے پر منتخب حکومتو ں کو کمز ور کر تے ہیں ،انہوں نے کہاکہ اس مر تبہ محب وطن عوام ایک مر تبہ پھر مسلم لیگ (ن) کو بھر پو ر طر یقے سے کا میا ب کر ائے اور اُن کو بتا دیں کہ اب وہ جا گ چکے ہیں ،اگر قوم نے اِن لو ٹو ں کو اور علما ئے سو کو اپنے اوپر مسلط کیا تو اللہ تعالیٰ انہیں معاف نہیں کر ے گا، اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہو ں کے اللہ تعالیٰ اس ملک کو آنے والی آفت سے بچا ئے ۔

Your Thoughts and Comments