لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) صدر
متحدہ مجلس عمل وامیر
جماعت اسلامی لاہورذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ آئندہ
الیکشن میں مقابلہ باکردا ر قیادت اور کرپٹ ٹولے کے درمیان ہوگا، ایسے میں
ایم ایم اے پانامہ زدہ اور قبضہ مافیا کے مقابلے میں باکردار قیادت لیکر میدان میں آئی ہے اور شہر
لاہور کی قیادت کسی بھی بدکردار اور کرپٹ کو نہیں دیں گے ۔
ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے
ایم ایم اے لاہور کے نامزد امیدواران کے ناموں کا اعلان کرتے ہوئے کیا جس کے مطابق این اے 123 سے
جمعیت علماء اسلام(ف) کے حافظ امجد علی ، این اے 124 سے
جمعیت علماء اسلام (ف) کے محمد افضل خان ، این اے 125
جماعت اسلامی کے حافظ سلمان بٹ ، این اے 126 سے
جماعت اسلامی کے فرید احمد پراچہ ، این اے 127 سے
جمعیت علماء اسلام (ف) محمد ارشد بالا کوٹی ، این اے 128 سے
جماعت اسلامی کے چوہدری منظور حسین گجر ، این اے 130 سے
جماعت اسلامی کے
لیاقت بلوچ ، این اے 131 سے
جماعت اسلامی کے وقار ندیم وڑائچ ، این اے 132 سے
جمعیت علماء اسلام (ف) کے حافظ حیدر علی یا
جماعت اسلامی کے چوہدری محمد اعجاز ، این اے 133
جمعیت علماء
پاکستان کے پیر اعجاز احمد ہاشمی ،این اے 134 سے
جماعت اسلامی کی خاتون رہنما محترمہ انیلہ محمود چوہدری، این اے 135
جماعت اسلامی کے امیر العظیم اور این اے 136 سے
جمعیت علماء اسلام (ف) کے چوہدر ی نظام الدین میوانتخابات میں حصہ لیں گے جبکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر
جماعت اسلامی لاہور سے محترمہ زرافشاں فرحین اور محترمہ عظمیٰ نوید صاحبہ نامزد کی گئی ہیں اور
لاہور سے
صوبائی اسمبلی کیلئے درجہ ذیل امیدواران نامزد کیے گئے ہیں جن میں پی پی 145 سے مرکزی
جمعیت اہلحدیث کے حافظ بابر فاروق رحیمی ، پی پی 146 سے جے یو آئی (ف) کے بلال احمد میر پی پی 147 سے
جماعت اسلامی کے چوہدری محمد شوکت ، پی پی 148 سے جے یو آئی (ف) کے حافظ ندیم چوہدری ، پی پی 149 سے جے یو آئی (ف) کے ہاشم تہامی ایڈووکیٹ ، پی پی 150 سے
جماعت اسلامی کے جبران بن سلمان بٹ ، پی پی 151 سے
جماعت اسلامی کے شاہد نوید ملک ، پی پی 152 سے جے یو آئی (ف) کے پروفیسر ابو بکر چوہدری ، پی پی 153 سے
جماعت اسلامی کے زاہد شباب بٹ ،پی پی 154 سے
جماعت اسلامی کے
ڈاکٹر عامر صدیقی ، پی پی 155 سے جے یو پی کے سید محفوظ حسین گیلانی ، پی پی 156 سے جے یو پی کے سید ارشد حسین گردیزی ، پی پی158 سے مرکزی
جمعیت اہلحدیث کے عتیق الرحمن ایڈووکیٹ ، پی پی 159 سے جے یو آئی (ف) کے مولانا فیصح الدین ، پی پی 160 سے جے یو آئی (ف) کے حافظ غضنفر عزیز یابلال احمد میر ، پی پی 161 سے
جماعت اسلامی کے امیر العظیم ، پی پی 162 جے یو آئی (ف) کے عمران بٹ یا
جماعت اسلامی کے میاں حبیب نذیر ، پی پی 164 سے
جمعیت علماء اسلام (ف) کے حاجی نذیر احمد ایڈووکیٹ یا اکرم سندھو ، پی پی165 سے جے یو پی کے حاجی شاہد محمود زرگر ، پی پی 166 سے جے یو آئی (ف) حافظ خالد میو، پی پی 167 سے
جماعت اسلامی کے سید احسان اللہ وقاص ، پی پی 168 سے
جماعت اسلامی کی خاتون رہنمارزافشاں فرحین ، پی پی 163 سے جے یو آئی (ف) کے حافظ حیدر علی ،پی پی 170
جماعت اسلامی کے چوہدری محمود الاحد،پی پی 171 سے
جماعت اسلامی کے غلام حسین بلوچ ،پی پی 172 سے
جماعت اسلامی کے
ڈاکٹر رحمت علی شیخ ، پی پی 173 سے
جماعت اسلامی کے
ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد امیدوار ہوں گے اور
صوبائی اسمبلی کی اقلیتی نشستوں پرڈاکٹر شمشاد منظور خان اور شاہد گلزار حصہ لیں گے اور خواتین کی مخصو ص نشستوں پر
جماعت اسلامی کی محترمہ انیلہ محموداور کلثوم رانجھا امیدوار ہو ں گی ۔
(جاری ہے)
ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ ظالم اور قاتل
بھارت سے دوستی کے خواہش مند کسی لیڈر کو غیرت مند پاکستانی لوگ اپنی قیادت کا حق نہیں دیں گے ۔ موجودہ فرسودہ اور کرپٹ نظام میں پارٹیاں اور چہرے تبدیل کرنے سے کوئی بڑی تبدیلی نہیں آسکتی اس ملک کے مسائل کا اصل حل نظام کی تبدیلی ہے ۔ ایم ایم چہرے بدلنے کی بجائے نظام بدلنے کا عزم لیکر کر میدان میں آئی ہے اور انشاء اللہ نظام مصطفی ﷺ اس ملک کا مقدر ہے۔ نہوں نے کہا کہ عوام اب چہرے اور پارٹی بدلنے والے مداریوںکے چنگل سے نکل کر اپنے گلی و محلے کے مسائل کے حل سے لیکر ملک و قوم کی ترقی اور استحکام کیلئے اپنے
ووٹ کا استعمال ایماندار اور
کرپشن سے پاک قیادت کے حق میں استعمال کریں ۔