Live Updates

راولپنڈی سمیت ملک بھر 268انتخابی امیدواروں کا سوئی ناردرن گیس پائپ لائنزکے نادہندہ ہونے کا انکشاف

اس ضمن میںسوئی ناردرن گیس پائپ لائنزکی جانب سے نادہندہ امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی ہے ذرائع

بدھ 13 جون 2018 22:45

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) آئندہ عام انتخابات سے قبل راولپنڈی سمیت ملک بھر 268انتخابی امیدوارسوئی ناردرن گیس پائپ لائنزکے نادہندہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے اس ضمن میںسوئی ناردرن گیس پائپ لائنزکی جانب سے نادہندہ امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن کو بھجوا دی گئی ہے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے حلقہ پی پی 16 راولپنڈی سے صوبائی اسمبلی کے امیدوار راجہ راشد حفیظ 74 لاکھ روپے کے نادہندہ نکلے،سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک 10 کروڑ 65 لاکھ، حاجی غلام احمد بلور 14 کروڑ 46 لاکھ اور امجد خان آفریدی 21 کروڑ 62 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیںذرائع کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجوائی گئی 268 نادہندہ افراد کی فہرست کے مطابق پی ٹی آئی کے پرویز خٹک 10 کروڑ 65 لاکھ روپے کے نادہندہ ہیں، اے این پی کے حاجی غلام احمد بلور 14 کروڑ 46 لاکھ، این اے 18 سے امیدوار حاجی دلدار خان 17 کروڑ روپے، الیاس بلور 55 ہزار روپے، پی ٹی آئی کے میاں محمودالرشید 28 ہزار روپے کے ڈیفالٹر ہیںپی کے 80 سے امیدوار امجد خان آفریدی نے ایس این جی پی ایل کے 21 کروڑ 62 لاکھ روپے ادا نہیں کئے، ن لیگ کی تہمینہ دولتانہ 10 لاکھ 57 ہزار روپے کی نادہندہ جبکہ حامد سعید کاظمی کے ذمہ 31ہزار 500 روپے واجب الادا ہیں راجہ راشد حفیظ 74 لاکھ روپے، پی ٹی آئی کے سمیع حسن گیلانی 69 لاکھ 46 ہزار روپے، این اے 175 سے غلام رسول کوریجہ 42 ہزار روپے کے نادہندہ ہے الیکشن کمیشن کے مطابق آئین کے تحت یوٹیلیٹی بلز کا 10 ہزار روپے سے زائد کا نادہندہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات