راولپنڈی، ایجنسی برائے بارانی و دیہی ترقی اور پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط

جس سے بارانی علاقوں میںریسرچ اور ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ سے زرعی ترقی اور پانی کے وسائل کو فروغ ملے گا باہمی تعاون کے اس سمجھوتے پر دستخط راولپنڈی میں ڈائریکٹر جنرل آباد ڈاکٹراحتشام انور اور وائیس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر ثروت ناز مرزا کی موجودگی میںکئے گئے

بدھ 13 جون 2018 22:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) بارانی علاقوں میںریسرچ اور ٹیکنالوجی ڈیویلپمنٹ سے زرعی ترقی اور پانی کے وسائل کو فروغ دینے کے لئے ایجنسی برائے بارانی دیہی ترقی اور پیر مہر علی شاہ بارانی یونیورسٹی کے مابین مفاہمت کی یاداشت پر دستخط ہو گئے ہیں۔اس موقع پر فکلیٹی ممبر ڈاکٹر ندیم اختر عباسی، ڈاکٹر عطا المحسن، چیف آف آباد ڈاکٹر محمد کامران اور ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن آباد قراتہ العین فاطمہ بھی موجود تھے۔

باہمی تعاون کے اس سمجھوتے پر دستخط راولپنڈی میں ڈائریکٹر جنرل آباد ڈاکٹراحتشام انور اور وائیس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی ڈاکٹر ثروت ناز مرزا کی موجودگی میںکئے گئے ۔ انہوں نے اس موقع پر اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ادارے بارانی علاقوںکے کاشتکاروںکو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے اور اس مقصد کے لئے مفاہمت کے سمجھوتے میں جن نکات کی نشاندہی کی گئی ہے ان پر تحقیق کی جائے گی اور اس تحقیقی نتائج سے کاشتکاروںکو مستفید کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں تفصیلات بتاتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل آباد ڈاکٹر احتشام انورنے کہاکہ پانی کے وسائل کو ترقی دے کر دیہی معیشت کے استحکام کی جدو جہد کی جائے گی تاکہ سماجی و معاشی ترقی کے مقاصد حاصل ہو سکیں۔ انہوں نے کہاکہ ماہرین کے تعاون سے ایسے پراجیکٹ تیار کئے جائیں گے جن پر عملدرآمد سے مطلوبہ نتائج حاصل ہوسکیں۔ ڈائریکٹر جنرل آباد نے کہا اس مقصد کے لئے کانفرنسوں ، سیمینارز اور تربیتی ورکشاپس منعقد کی جائیں گی اور دونوںاداروںکے ماہرین قابل عمل سفارشات مرتب کرکے ان پر عملد رآمد کا جامع پلان مرتب کریںگی۔

اس موقع پر وائیس چانسلر بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی ڈاکٹر ثروت ناز مرزا نے یونیورسٹی کے تحقیقی پروگراموں اور زرعی اصلاحات و ترقی کے حوالے سے حاصل کی گئی کامیابیوں کا ذکر کیا۔انہوں نے کہاکہ مفاہمت کے سمجھوتے کے مطابق بارانی علاقوں کی ترقی کے لئے ہر ممکن کاوشیں بروئے کار لائی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :