راولپنڈی، کہ جینا مرنا مسلم لیگ ن کیساتھ ہے،راجہ ظہیر احمد سملالوی

حالات جیسے بھی ہوں ،میاں نواز شریف کے سنگ جدوجہد جاری رہے گی ،سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات

بدھ 13 جون 2018 22:45

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن متحدہ عرب امارات کے سینئر نائب صدر راجہ ظہیر احمد سملالوی نے کہا ہے کہ جینا مرنا مسلم لیگ ن کیساتھ ہے ۔ حالات جیسے بھی ہوں ،میاں نواز شریف کے سنگ جدوجہد جاری رہے گی ۔ عوام کے دلوں سے میاں برادران کی محبت کبھی بھی ختم نہیں کی جاسکتی ۔

(جاری ہے)

پی پی 10سے تعلق رکھنے والے مسلم لیگ ن کے رہنماوں اور کارکنان نے مسلم لیگ ن کی قیادت سے مطالبہ کیا ہے کہ پی پی 10 کے پارٹی ٹکٹ کے لئے راجہ ظہیر احمد سملالوی بہترین امیدوار ہیں اور ان کو ٹکٹ جاری کیا جائے ۔

علاقے کے لئے ان کی خدمات کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ، راجہ ظہیر مسلم لیگ ن کے نظریاتی کارکن ہیں اور ہر موقع پر انہوں نے پارٹی کا ساتھ دیا ۔ ان کو ٹکٹ جاری کرنے سے اس حلقے میں مسلم لیگ ن کی جیت یقینی ہے ۔ اس موقع پر اہلیان علاقہ کی بڑی تعداد نے راجہ ظہیر سملالوی کی بھرپور حمایت کا یقین دلایا ۔