Live Updates

سعودی شہری بھی عمران خان کے مداح نکلے

سعودی شہریوں کی عمران خان کے ساتھ حالت احرام میں لی گئی سیلفی وائرل ہو گئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 جون 2018 22:45

سعودی شہری بھی عمران خان کے مداح نکلے
مکہ مکرمہ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار-13 جون 2018ء) :سعودی شہری بھی عمران خان کے مداح نکلے۔ سعودی شہریوں کی عمران خان کے ساتھ حالت احرام میں لی گئی سیلفی وائرل ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق جدت پسند اور مغربی خیالات کے حامل عمران خان گزشتہ کچھ سالوں سے مذہب کی جانب راغب ہو چکے ہیں ۔وہ اپنی تقاریر کا آغاز قرآن کی آیت سے کرتے ہیں جبکہ اکثر اپنی گفتگو میں قرآن کی آیات اور احادیث کا بھی حوالہ کرتے ہیں۔

ایک عرصے سے انکا رحجان روحانیت کی طرف بھی ہے۔بالخصوص بشریٰ مانیکا جو شادی سے پہلے انکی روحانی پیشوا بھی تھیں سے ملاقات کے بعد عمران خان کا مذہب اور روحانیت سے لگاو بڑھ گیا تھا۔شادی کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری ہے ۔عمران خان 11 جون کو عمرے کے لیے پہنچے تو انہوں نے ننگے پاوں سرزمین حرم پر اتر کر عقیدت کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جس کے بعد انہوں نے مدینہ میں روزہ رسول ﷺ کی زیارت کی اور وہاں عبادت کی۔

جس کے بعد وہ وہاں سے مکہ پہنچے اور وہاں عمرہ ادا کیا ۔اس موقع پر انکی اہلیہ بشریٰ مانیکا ان کے ہمراہ تھیں۔اس دورے کے موقع پر مسجد نبوی میں ایک قابل ذکر واقعہ یہ پیش آیا کہ عمران خان کے مداحوں نے عمران خان کو مسجد نبوی میں بھی دیکھ کر سیاست نہ چھوڑی اور وزیر اعظم عمران خان کے نعرے لگا دئیے۔اس بات پر عمران خان کے ناقدین نے عمران اور انکے حامیوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس موقع پر یہ بھی دیکھنے میں آیا کہ صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ سعودی عرب کے شہری بھی عمران خان کے مداح ہیں ۔اس موقع پر سعودی شہریوں نے عمران خان کو گھیر لیا اور انکے ساتھ سیلفیاں لینے لگے۔عمران خان کے ساتھ حالت احرام میں لی گئی سیلفیاں سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔تصویر میں عمران خان کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے جبکہ عربی شہری بھی عمران خان کے ساتھ تصویر کھنچوانے پر بہت خوش تھے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات