Live Updates

تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل ہو گا

پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں کی مزید تقسیم کے حوالے سے غور کرے گا،عمران خان ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی درخواستوں کا بھی جائزہ لیں گے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 جون 2018 23:33

تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل ہو گا
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار- 13 جون 2018ء) : تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل ہو گا۔ پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں کی مزید تقسیم کے حوالے سے غور کرے گا،عمران خان ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی درخواستوں کا بھی جائزہ لیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن کے لیے بھرپور تیاری شروع کر دی ہے۔ملک کے طول و عرض سے پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈرز کے ناموں کا اعلان کیا جارہا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف نے کو کافی تنازعات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کارکنان کو اعتراض ہے پاکستان تحریک انصاف نے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے نظریاتی کارکنان کو نظر انداز کیا گیا ہے اور ٹکٹیں دیتے وقت لوٹوں اور ایسے لوگوں کو ترجیح دی ہے جن کی پارٹی کے لیے کوئی خدمت نہیں ہے بلکہ وہ حال ہی میں دوسری جماعتوں سے پرواز کر کے تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایسے اراکین کو ٹکٹ دینے کے حوالےسے پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا کہنا ہے کہ انہوں نے ٹکٹوں کی تقسیم بہت سوچ سمجھ کہ کی ہے اور ایسے امیدواروں کو ترجیح دی ہے جو اہنے علاقے میں خاصا سیاسی اثر و رسوخ رکھتے ہیں اور مستقبل میں پاکستان تحریک انصاف کے لیے نشست بھی جیت سکتے ہیں ۔تاہم کارکنان کے خدشات کو دور کرنے کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے نظر ثانی کا بھی عندیہ دے دیا ہے۔

تحریک اںصاف نے اپنے بقیہ حلقوں سے بھی انتخابی امیدواروں کے ناموں کا اعلان کرنے کے لیے اجلاس طلب کر لیا ہے۔ تحریک انصاف کے پارلیمانی بورڈ کا اجلاس کل ہو گا۔عمران خان کی زیر صدارت اجلاس کل دن ڈھائی بجے بنی گالہ میں ہوگا۔پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں کی مزید تقسیم کے حوالے سے غور کرے گا۔عمران خان ٹکٹوں کی تقسیم پر نظر ثانی درخواستوں کا بھی جائزہ لیں گے جبکہ پارلیمانی بورڈ ٹکٹوں کی مزید تقسیم کے حوالےسےغورکرےگا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات