Live Updates

اداکارہ نور کی سابقہ شوہر عون چوہدری سے عمرے کے دوران ملاقات نے نئی بحث چھیڑ دی

عمرے کی ادائیگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقات کے بعد الیکٹرک کارمیں گھومنے کی ویڈیووائرل ہوگئی

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس بدھ 13 جون 2018 23:53

اداکارہ نور کی سابقہ شوہر عون چوہدری سے عمرے کے دوران ملاقات نے نئی ..
مکہ مکرمہ (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔13 جون 2018ء) :اداکارہ نور کی سابقہ شوہر عون چوہدری سے عمرے کے دوران ملاقات نے نئی بحث چھیڑ دی۔ عمرے کی ادائیگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقات کے بعد الیکٹرک کارمیں گھومنے کی ویڈیووائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اپنی اہلیہ بشریٰ مانیکا کے ساتھ 11 جون سے سعودی عرب میں مقیم تھے جہاں انہوں نے مدینہ رسول میں حاضری دی اور عمرے کی سعادت بھی حاصل کی اس موقع پر انکے قریبی دوست اور اداکارہ نور کے سابق شوہر عون چوہدری بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔

اتفاق سے اداکارہ نور بھی اپنی بیٹی کے ہمراہ عمرے کی غرض سے سعودی عرب میں موجود تھیں ۔

(جاری ہے)

جس وقت عمران خان اور انکی اہلیہ عون چوہدری سمیت مکہ پہنچے تو اداکارہ نور نے اپنی روحانی پیشوا بشریٰ مانیکا ، پاکستا ن تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اور اپنے سابقہ شوہر عون چوہدری سے ملاقات کی ۔اس دوران لی گئی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔

اداکارہ نور عمرے کی ادائیگی کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوران کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ ملاقات کے بعد الیکٹرک کارمیں گھومنے کی ویڈیووائرل ہوگئی۔اس ویڈیو نے بہت سے سوالات و جنم دے دیا ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ ولی حامد خان سے طلاق کے بعد اداکارہ نور تو عدت میں تھیں تو ایسی صورتحال میں انکو اپنے گھر میں ہونا چاہیے تھا جبکہ وہ ملک سے باہر گئیں، عمرہ بھی کیا اور اپنے سابقہ شوہر سے بھی ملیں ۔

اس موقع پر نور کی اہنے سابقہ شوہر عون چوہدری سےد وبارہ پانچویں شادی کی خبریں بھی گردش میں ہیں۔یاد رہے کہ اداکارہ نور نے اپنے چوتھے شوہر ولی حامد خان سے کچھ عرصہ قبل خلع لے کر شوبز سے کنارہ کشی اختیار کر لی ہے اور پانچویں شادی نہ کرنے کا اعلان کر دیا تھا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات