ہالی ووڈ فلم’’ 7اسپلنٹرز ان ٹائم‘‘کا نیا ٹریلر جاری کردیاگیا

کرسچین ایچ کاپر کی پروڈیو س کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 13جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی

جمعرات 14 جون 2018 11:50

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) ہالی ووڈ سائنس فکشن فلم’’7اسپلنٹرز ان ٹائم‘‘کانیا سنسنی خیز ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جیبرئیل جوڈٹ کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی ایک ایسے جاسوس کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک قتل کی تفتیش کرتا ہے اور اس ہی دوران اس پر انکشاف ہوتا ہے کہ قاتل کوئی اور نہیں بلکہ وہ خود ہے۔فلم کی کاسٹ میں آسٹن پینڈلٹن،اکیوا شیفر،لینن کوہن،ایمینیول چریکی،ایل سپینزا اور لورن فاکس سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔کرسچین ایچ کاپر کی پروڈیو س کردہ سنسنی خیز مناظر سے بھرپور یہ فلم 13جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

متعلقہ عنوان :