لندن میں واقع چوبیس منزلہ رہائشی عمارت گرین فیل میں آتشزدگی کو ایک سال ہو گیا

ورثا سے اظہار یکجہتی کے لئے شاہی محل کینسنگٹن پیلس اور برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ سمیت لندن کی دس عمارتوں کو سبز روشنی سے منور کیا گیا

جمعرات جون 12:20

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) برطانوی دارالحکومت لندن میں واقع چوبیس منزلہ رہائشی عمارت گرین فیل میں آتشزدگی کو ایک سال ہو گیا، مرنے والوں کی یاد میں عمارت کو سبز رنگ کی روشنی سے منور کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

واقعے میں اکہتر افراد ہلاک ہوئے تھے، آتشزدگی میں ہلاک ہونے والوں کے ورثا نے عمارت کے سامنے ایک یادگاری تقریب منعقد کی، انہوں نے عمارت پر گرین فیل ہمارے دلوں میں ہے پیغام لکھا۔ انہوں نے ہر مرنے والے کے احترام میں اکہتر سیکنڈز کی خاموشی اختیار کی۔مرنے والوں کے ورثا سے اظہار یکجہتی کے لئے شاہی محل کینسنگٹن پیلس اور برطانوی وزیر اعظم کی رہائشگاہ سمیت لندن کی دس عمارتوں کو سبز روشنی سے منور کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :