شاہد اورکزئی کا اعتراض مسترد ‘چوہدری نثار کے پی پی 12 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے گئے

جمعرات 14 جون 2018 12:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) چوہدری نثار کے پی پی 12 سے کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے اعتراض مسترد کردیا‘ شاہد اورکزئی نے اعتراض میں موقف اپنایا تھا کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ پر حملے میں ملوث تھے اس لئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔ جمعرات کو چوہدری نثار کے حلقہ پی پی 12 پر کاغذات نامزدگی منظور کرتے ہوئے اعتراض مسترد کردیا۔

(جاری ہے)

چوہدری نثار کی جانب سے وقاص کیانی ریٹرننگ افسر کے دفتر میں پیش ہوئے۔ ریٹرننگ آفیسر نے چوہدری نثار کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض مسترد کردیا۔ شاہد اورکزئی نے اعتراض میں موقف اپنایا تھا کہ چوہدری نثار سپریم کورٹ پر حملے میں ملوث تھے اس لئے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کئے جائیں۔ ریٹرننگ افسر نجیب الله خان نے دلائل مکمل ہونے پر اعتراض کو مسترد کردیا۔