داؤدی بوہری جماعت نے عید الفطر منا لی ‘نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں

کراچی میں نمازِعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں ہوا ‘پان منڈی اور حیدری کے علاقوں میں بھی اجتماعات‘ جماعت خانوں کے قریب سیکیورٹی کے سخت انتظامات ‘پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ بوہری جماعت کے رضا کاروں نے بھی فرائض انجام دئیے

جمعرات 14 جون 2018 12:30

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) کراچی سمیت ملک بھر میں داؤدی بوہری جماعت جمعرات کو عید الفطر منا رہی ہے۔ نماز عید کے اجتماعات میں ملکی سلامتی کے لیے دعائیں کی گئیں۔تفصیلات کے مطابق مصری کلینڈر کے تحت چلنے والی داؤدی بوہری جماعت جمعرات کو عید الفطر کا تہوار منایا۔

(جاری ہے)

کراچی میں بوہری برادری کی نمازِعید کا سب سے بڑا اجتماع صدر کی طاہری مسجد میں منعقد ہوا جبکہ پان منڈی اور حیدری کے علاقوں میں بھی نمازِ عید الفطر کے اجتماعات منعقد کیے گئے۔

امن و امان کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے جماعت خانوں کے قریب سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ بوہری جماعت کے رضا کاروں نے بھی فرائض انجام دیے۔نماز عید کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی اور امن و امان کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نماز عید کے بعد لوگوں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دی۔