پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نگران حکومت کا عوام دشمن اقدام ‘برجیس طاہر
حکومت بلا تاخیر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے کر غریب اور متوسط طبقات کے مسائل میں خاتمے کیلئے کردار ادا کرے‘نگران حکومت کا کام عوام کے مسائل میں اضافہ اور عوام پر مہنگائی کا بم گرانا نہیں بلکہ عوام کو ہر ممکنہ ریلیف دے کر اپنی آئینی ذمہ داریوں سے عہدہ برا ہونا ہے‘سابق وزیرامورکشمیرگلگت وبلتستان کا بیان
جمعرات 14 جون 2018 12:30
(جاری ہے)
برجیس طاہرنے کہا کہ نگران حکومت عوام کے لئے مصائب پیدا کرنے سے گریز کر ی. پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ عوام سے عید کی خوشیاں چھیننے کے مترادف ہی. پاکستان مسلم لیگ(ن)کسی قوت کو عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی نہیں کرنے دے گی.
قیمتوں میں اضافہ فوری طور پر واپس لیا جائی.قوم کو احساس ہو رہا ہے کہ قائد میاں محمد نواز شریف کے خلاف ہونے والی سازشوں کا اصل ہدف عوام ہیں جن کی معاشی خوشحالی کے لئے میاں محمد نواز شریف دن رات کوششوں میں مصروف تھی. وفاقی حکومت کو بلا تاخیر اپنے اس فیصلے پر نظر ثانی کر کے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کو واپس اسی سطح پر لانا چاہئیے جہاں پاکستان مسلم لیگ(ن)کی وفاقی حکومت نے چھوڑا تھا.برجیس طاہر نے کہا پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت نے زردار ی دور کی نسبت مہنگائی کے جن کو جکڑے رکھا اور عوام کو مہنگائی کے منفی اثرات سے بچانے کی بھرپور کوششیں کیں. پاکستان مسلم لیگ(ن) دور حکومت میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ترین درجے پر لائی گئیں اور پاکستانی قوم کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی وجہ سے مہنگائی اور افراط زر کے عذاب سے بچائے رکھا. پاکستان مسلم لیگ(ن) آئندہ انتخابات میں کامیابی کے بعد عوام کے ساتھ ہونے والی ہر سطح کی زیادتیوں کی بیخ کنی کر کے ملک سے مہنگائی کو ہمیشہ کے لئے رخصت کرے گی-متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.