مقدونیہ کا نام تبدیل کرنے سے صدر کا انکار

جمعرات 14 جون 2018 12:50

سکوپیے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) یورپی ریاست مقدونیہ کے صدر جارج ایمانوف نے ملک کا نام تبدیل کرنے کے معاہدے پر دستخط کرنے سے انکار کردیا ہے اس سے پہلے یونان کے دارالحکومت ایتھنز اور مقدونیہ کے دارالحکومت سکوپیے سے بدھ 13جون کو ملنے والی غیرملکی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق سابق یوگوسلاویہ کی جمہوریہ مقدونیہ کے نام سے متعلق یورپی یونین کے رکن ملک یونان اور بلقان کی اس چھوٹی سی ریاست کے مابین پائے جانے والے شدید تنازع میں ایک چوتھائی صدی سے بھی زائد عرصے بعد بالآخر اب تصفیہ ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

دونوں وزرائے اعظم نے اب اس کا حل یہ نکالا ہے کہ سکندر اعظم کی جائے پیدائش یونانی صوبہ مقدونیہ آئندہ بھی مقدونیہ ہی کہلائیگا جبکہ جمہوریہ مقدونیہ کا سرکاری نام مستقبل قریب میں ’جمہوریہ شمالی مقدونیہ‘ رکھ دیا جائے گا ،ْاس طرح مقدونیہ کی نیٹو میں شمولیت کی راہ ہموار ہوگئی۔

متعلقہ عنوان :