آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی مسلسل تیسری عید جیل میں گزاریں گی

ْدختران ملت کی طرف سے آسیہ اندرابی اور دیگر رہنمائوںکی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی مذمت

جمعرات 14 جون 2018 12:50

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) مقبوضہ کشمیرمیں دخترا ن ملت نے پارٹی کی سربراہ آسیہ اندرابی اور دیگر رہنمائوں ناہیدہ نسرین اور فہمیدہ صوفی کی مسلسل غیر قانونی نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا ہے کہ یہ مسلسل تیسری عید ہو گی جو آسیہ اندرابی اور فہمیدہ صوفی کی نظربندی کے دوران آئی ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دختران ملت کی ترجمان رفعت فاطمہ نے سرینگر میں جاری ایک بیان میںکہاکہ ان تین خواتین کے ساتھ ساتھ دو اور معصوم بچیوں کو بھی جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے مسلسل قیدمیں رکھا جارہا ہے جن کی دختران ملت کے ساتھ کوئی وابستگی بھی نہیں ہے۔

انہوںنے کہاکہ آسیہ اندرابی اور انکی ساتھی رہنماء جیل میں مناسب خوراک اورعلاج معالجے کی سہولتوںکی عدم فراہمی کے باعث مختلف امراض میںمبتلا ہو چکی ہیںاور شدید علیل ہیں ۔ رفعت فاطمہ نے آسیہ اندرابی اور دیگر تمام کشمیری نظر بندوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ۔دختران ملت کی ترجمان نے کشمیری عوام سے بھی عید سادگی سے منانے اور عید کی خوشیوں میں شہدا اور نظربند کشمیریوں کے اہلخانہ کو شامل کرنے کی اپیل کی ہے ۔ انہوںنے کشمیری عوام سے کہاکہ وہ نظربند کشمیریوں کی رہائی کیلئے دعائیںبھی کریں۔

متعلقہ عنوان :