سرگودھا ‘ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 90 سے امیدوار خواجہ سراء نینا لعل کے کاغزات مسترد کر دیئے گئے

جمعرات جون 13:00

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) سرگودھا شہر سے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 90 سے امیدوار خواجہ سراء نینا لعل کے کاغزات مسترد کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق نینا لعل نے 2 یوم قبل کاغزات داخل کئے اور گزشتہ روز دوران سکروٹنی ریٹرننگ آفیسر نے فیس ادا نہ کرنے پر اعتراض لگا دیا گیا جبکہ اس کا نام خواجہ سراء کی بجائے مردانہ ووٹرلسٹ پر درج پر بھی اعتراض عائد کر کے کاغزات مسترد کر دیئے گے۔