عید الفطر پر پیش کے جانیوالے اسٹیج ڈراموں کی کاسٹ فائنل

جمعرات 14 جون 2018 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) عید الفطر پر پیش کے جانے والے اسٹیج ڈراموں کی کاسٹ فائنل کر لی گئی۔تفصیلات کے مطابق اداکارہ خوشبو اور سدرہ نور الفلاح تھیٹر ، صوبیہ خان اور سنہری خان شالیمار تھیٹر ، دعا قریشی اور شفقت چیمہ ناز تھیٹر ،ندا چوہدری اور صائمہ خان محفل تھیٹر ،مہک نور اور نگار چوہدری تماثیل تھیٹر ،ہما علی الحمراء اہال lمال روڈ ، رائمہ خان اور لیلیٰ صدیقی الحمراء کلچرل کمپلیکس قذافی اسٹیڈیم ہال l،مدھو اور ندا ملک سنگھم تھیٹر ،عائشہ جی اور زارا ملک میر محفل تھیٹر میں پرفارم کریں گے ۔

(جاری ہے)

جبکہ اداکارہ پائل چوہدری رحیم یار خان ، ماہ نور ،گوجرانوالہ ،آفرین پری فیصل آباد میں اپنے جلوے دکھائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :