عید الفطر پر 10فلمیں سینما گھروں کی زینت بنیں گے

چار اردو ، تین پنجابی اور تین پشتو فلمیں سینما گھروں میں ریلیز کی جائیں گے

جمعرات 14 جون 2018 13:00

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) عید الفطر پر ریلیز ہونے والی فلموں کا فیصلہ ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق عید الفطر کے موقع پر جاوید شیخ کی فلم ’’وجود ‘‘، فلم ’’ سات دن محبت ان ‘‘ ، فلم ’’نہ بینڈ نہ باراتی ‘‘ا ور فلم ’’آزادی ‘‘ سینما گھروں میں ریلیز کی جائیں گے ۔

(جاری ہے)

اس کے ساتھ پنجابی فلم ’’ملک بہادر ‘‘ ، فلم ’’فیصلہ گجر دا ‘‘ ، فلم ’’مارکیٹ ‘‘ بھی سینما گھروں کی زینت بنیں گے ۔ جبکہ تین پشتو فلمیں بھی ریلیز کی جائیں گے جن میں مہک نور اور اچھی خان کی دو دو فلمیں شامل ہیں ۔رواں سال عید الفطر پر پاکستانی فلموں کے مقابلے میں ایک ہفتے تک کوئی بھی بالی ووڈ کی فلم ریلیز نہیں کی جائے گی جس سے فلم انڈسٹری کو بھرپور فائدہ پہنچے گا ۔

متعلقہ عنوان :