ْپرویزمشرف بزدل انسان ‘ کبھی نہیں آئیگا ‘مشرف کولانے کاپروگرام بن گیاہے تونیانظریہ ضرورت جنم لے گا‘پہلے آئین کو توڑاجارہاتھا‘اب کھیلاجارہاہے‘بابائے قوم نے ہمیں ملک آزادکرکردیاتھا اور آج ہم نظام آزادکرنے جارہے ہیں

ْمسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت

جمعرات جون 13:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ پرویزمشرف بزدل انسان ہیں،وہ کبھی نہیں آئیں گے‘مشرف کولانے کاپروگرام بن گیاہے توایک نیانظریہ ضرورت جنم لے گا،پہلے آئین کوتوڑاجارہاتھا،اب کھیلاجارہاہے‘بابائے قوم نے ہمیں ملک آزادکرکردیاتھا اور آج ہم نظام آزادکرنے جارہے ہیں۔

وہ جمعرات کو احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

کیپٹن صفدر نے کہاکہ مشرف کولانے کاپروگرام بن گیاہے توایک نیانظریہ ضرورت جنم لے گا،پہلے آئین کوتوڑاجارہاتھا،اب کھیلاجارہاہے۔انہوں نے کہا کہ مشرف کو 3نومبرکے آئین شکن اقدامات پرعدالت کاسامناکرناپڑیگا،مجھے ڈرہے کوئی نیانظریہ ضرورت،پی سی اویاایل ایف اونہ آجائے۔کیپٹن (ر)صفدر کا کہنا تھا کہ بابائے قوم نے ہمیں ملک آزادکرکردیاتھا اور آج ہم نظام آزادکرنے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں ان لوگوں کوکہنا چاہ رہاہوں آئین کیساتھ نہ کھیلاجائے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بابائے قوم نے ہمیں ملک آزادکرکردیاتھااور آج ہم نظام آزادکرنے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :