پاکستان اقوام متحدہ کی اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخب

پولنگ کے دوران پاکستان کو 186 میں سے 175 ووٹ کاسٹ ہوئے

جمعرات 14 جون 2018 13:00

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) پاکستان کو اقوام متحدہ کی 54 رکنی اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخب کر لیا گیا۔ پولنگ کے دوران پاکستان کو 186 میں سے 175 ووٹ کاسٹ ہوئے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے اقتصادی و سماجی کونسل کا رکن منتخب کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا کیا۔عالمی ادارے کے دنیا بھر میں جاری امن مشن سمیت دیگر منصوبوں میں پاکستان کی طویل مدتی اعلیٰ خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے اقتصادی و سماجی کونسل کی رکنیت بھاری اکثریت سے ملی اور پاکستان کے حصے میں 97 فیصد ووٹ آئے۔