کراچی ‘موٹرسائیکل کی چین میں برقع پھنس کر گرنے والی خاتون کو ڈمپر نے کچل دیا

مشتعل عوام نے حادثے میں ملوث ڈمپر کو آگ لگادی

جمعرات 14 جون 2018 13:00

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) شارع فیصل کے ناتھا خان پل پر ٹریفک حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں، جبکہ ان کا شوہر اور بچی حادثے میں محفوظ رہی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق حادثہ شارع فیصل کے ناتھا خان پل پر پیش آیا، جہاں موٹرسائیکل پر سوار خاتون اپنے شوہر اور بچی کے ہمراہ جا رہی تھیں کے ان کا برقع موٹرسائیکل کی چین میں پھنس گیا، جس سے وہ سڑک پر گرگئیں اور پیچھے سے آنے والے ڈمپر نے انھیں کچل دیا۔

واقعے کے بعد حادثے کا ذمہ دار ڈمپر ڈرائیور فرار ہوگیا تاہم کلینر کو گرفتار کرلیا گیا۔دوسری جانب مشتعل افراد نے حادثے میں ملوث ڈمپر کو آگ لگادی۔بعدازاں فائر بریگیڈ کے ایک فائر ٹینڈر نے موقع پر پہنچ کر ڈمپر کی آگ بجھادی اور اسے سڑک کنارے کھڑا کردیا گیا۔