کسی کو اقتدار کے حصول کیلئے چور دروازہ استعمال نہیں کرنے دینگے‘پرویز ملک

(ن) کا خوف مخالفین کو کھائے جا رہا ہے،عمران 5 سال سے رو رہے ہیں‘ خواجہ عمران نذیر

جمعرات جون 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن))لاہور کے صدر محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نے کہا ہے کہ کسی کو اقتدار کے حصول کے لئے چور دروازہ استعمال نہیں کرنے دیں گے،ابھی سے (ن) لیگ کے ووٹرز اور امیدواروں کوحراساں کیا جا رہا ہے، الیکشن کمیشن نوٹس لے عوام جانتے ہیں ملک کی دن رات خدمت کس نے کی ہے ،قوم کے ساتھ دھوکہ فراڈ اورسول نافرمانی اورعوام دھوکہ دینے والوں کے چہروں کو عوام کبھی نہیں بھو ل سکتے، آئندہ عام انتخابات میں عوام ترقی کے مخالفین کا محاسبہ کریں گے، 2018 کے الیکشن میں جھوٹ، منافقت اور الزام تراشی کی سیاست کا دھڑن تختہ ہوگا۔

نااہلی کے باوجود بھی ملکی سیاست نواز شریف کے گرد گھوم رہی ہے، ان کی مخالفت میں اتحاد بن اور ٹوٹ رہے ہیں،،ن لیگ کا خوف مخالفین کو کھائے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

عمران 5 سال سے رو رہے ہیں اور روتے ہی رہیں گے۔ جیسے جیسے شیر آگے بڑھے گا ان کا رونا مزید تیز ہو جائے گا،گزشتہ روز الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف سیاست کو پہلے ہی پراگندہ کرچکی لوٹوں نے مزید گندہ کردیا ہے،25جولائی کو عوام ن لیگ کو ووٹ دیکریہ گند صاف کردیں گے،،پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں پر تنقید کرنے والوں کی کارکردگی اپنے صوبوں میں صفر ہے۔

یو ٹرن، دھرنا،، الزام تراشی اور جھوٹ نیازی زرداری کی پہچان ہے۔ عوامی خدمت کے جذبے سے عاری عناصر کو پنجاب کی ترقی ایک آنکھ نہیں بھاتی۔ آئندہ انتخابات میں عوام ووٹ کی طاقت سے منفی سیاست کابستر گول کردیں گے۔