ْسکھ یاتریوں کی گورودوارہ روہڑی صاحب ،کرتار پور نارووال کا دورہ ،مذہبی رسومات کی ادائیگی

جمعرات 14 جون 2018 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2018ء) گورو ارجن دیو کے شہیدی دن کی تقریبات کے لیے بھارت سے آئے سکھ یاتریوں کا سپیشل بسوںکے ذریعے سخت سکیورٹی میں گورودوارہ روہڑی صاحب ایمن آباداور کرتار پور نارووال کا دورہ ،گورودواروں پر حاضری اور خصوصی عبادات کے بعدلاہور واپس پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مترکہ وقف املاک بورڈ کے افسران اور سیکورٹی عملہ ہمراہ تھا۔سکھ یاتری آج لاہور میں ایک روز گورودوارہ ڈیرہ صاحب میں قیام کریں گے ۔ مرکزی تقریب کل16جون کو گورودوارہ ڈیرہ صاحب لاہور میں 9:30بجے صبح منعقد ہوگی ۔جس میں بھارت سمیت دنیا بھر سے آئے سکھ یاتری اورلوکل سکھ کمیونٹی شرکت کرے گی پاکستان سکھ گورو دوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سمیت دیگر رہنماء شرکت کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :