اٹلی میں تجارتی نمائش میںپاکستانی کمپنیوں کی شرکت سے صنعتی شعبہ ترقی کریگا ‘خادم حسین

بیرون ملک نمائشوں میںپاکستانی کمپنیوں کی شرکت سے تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا‘سینئر نائب صدر فیروز پور بور ڈلاہور

جمعرات جون 13:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) ممتازتاجر رہنما و پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن اور سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ لاہور خادم حسین نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کی جانب سے نومبر میں اٹلی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کے خواہشمندوں سے درخواستوں کی طلبی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بیرون ملک ان صنعتی نمائشوں میںپاکستانیوں کی شرکت اور پاکستانی اشیاء کی نمائش سے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی مانگ اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگاان خیالات کا اظہار انہوںنے فیروز پو ر بورڈ کے تاجروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

خادم حسین نے کہا کہ بیرون ملک صنعتی نمائشوںمیں پاکستانی اداروں کی شرکت سے بیرون ملک پاکستانی اشیاء کی کھپت میں اضافہ ہوگا اور اس سے ملکی برآمدات میں یقینی اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر بھی بڑھیں گے اور بڑھتے ہوئے تجارتی خسارہ کو کنٹرول کرنے میں بھی مدد ملے گی۔انہوںنے کہا کہ حکومت تجارتی پالیسی میں مختص رقم کو استعمال میں لاکر بیرون ملک پاکستانی اشیاء کے نمائشوں کے اہتمام کرے تاکہ بیرون ملک نئی منڈیوں کی تلاش میں آسانی پیدا ہو اور ملکی صنعتیں ترقی کریں۔