سام سنگ نے دنیا کا پہلا ونڈ فری ایئر کنڈیشنر پاکستان میں متعارف کروا دیا
جمعرات 14 جون 2018 13:30
(جاری ہے)
دنیا کا پہلا 8 پول ڈیجیٹل انورٹر روائتی ماڈلز کے مقابلے میں 72 فیصد توانائی کی بچت فراہم کرتا ہے۔
یہ ایئر کنڈیشنر بار بار آن آف کئے بغیر مطلوبہ درجہ حرارت برقرار رکھتا ہے لہذا یہ خاموش، زیادہ پائیدار اور موثر ہے۔ دو مرحلوں پر مشتمل کولنگ موڈ ہوا کو فوری طور پر ٹھنڈا کرتا ہے اور خودکار طریقے سے درجہ حرارت کو برقرار رکھنے کے لئے ونڈ فری موڈ میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ 8 پول ڈیجیٹل انورٹر ٹیکنالوجی ہوا کو 43 فیصد جلدی ٹھنڈا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے اور اس کا منفرد ڈیزائن کمرے میں ہوا کو بے مثال طریقے سے پھیلاتا ہے۔ حیران کن ’’سمارٹ ہوم‘‘ کی خصوصیت صارفین کو وائی فائی کی حامل ایپلی کیشن کے ذریعے ایئر کنڈیشنر کو کنٹرول کرنے اور شیڈول آپریشنز کے قابل بناتی ہے۔ یہ صارفین کو ایئر کنڈیشنر کو چلانے، مانیٹر کرنے اور بجلی کے استعمال کو محدود کرنے کے بارے میں لائیو فیڈ بیک بھی فراہم کرتا ہے۔ اس ایئر کنڈیشنر کے ’’ایزی فلٹرز‘‘ صاف اور صحت افزاء ہوا کو برقرار رکھتے ہیں جو مٹی، خطرناک اجزاء اور الرجری کو ہوا میں شامل ہونے سے روکتے ہیں۔ اس میں شامل Ionizer نقصان دہ وائرس اور بیکٹریا کو 99 فیصد تک کم کرتا ہے۔ ’’ایزی فلٹر پلس‘‘ باہر اوپر کی جانب نصب کئے گئے ہیں تاکہ انہیں کور کو کھولے بغیر آسانی سے باہر نکال کر صاف کر کے دوبارہ لگایا جا سکے۔ یہ اینٹی بیکٹیریل کوٹنگ فلٹرز دھول، ہوا میں موجود اجزاء اور الرجیز کو روکتے ہیں۔ سام سنگ کے ایئر کنڈیشنر طویل المدت کارکردگی کے حصول کے قابل ہیں، ان میں شامل ’’ٹرپل پروٹیکٹر پلس‘‘ وولٹیج اسٹیبلائزر کے بغیر اوور لوڈ کو روکتا ہے جبکہ یہ ایئر کنڈیشنرز سخت ماحولیاتی حالات کو برداشت کر سکتے ہیں۔ سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان کے صدر وائے جے کم نے اس موقع پر کہا کہ کنزیومر الیکٹرانکس کے مابین جدت سام سنگ برانڈ کے وعدے کی بنیاد میں موجود ہے اور یہ مصنوعات ہمارے فلسفہ کی علامت ہیں۔ دنیا کا پہلا ونڈ فری ایئر کنڈیشنر گرم موسم میں کم ٹھنڈک اور بجلی کے زائد بلوں کے مسائل کو دور کرتا ہے۔ یہ غیر معمولی کولنگ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ توانائی کی بچت کی ضمانت بھی دیتا ہے۔مزید قومی خبریں
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
چیف جسٹس کوکراچی کے لذیذ کھانوں اورکچوریوں کی یاد آ گئی
-
سپریم کورٹ کا نسلہ ٹاور کی زمین فروخت کرکے الاٹیز کو معاوضہ ادا کرنے کا حکم
-
قومی شاہراہ پر منی ٹرک اور مسافر وین میں تصادم ،دوخواتین سمیت چھ افراد زخمی
-
نئے تعینات ایم ایس حضرات کو ہسپتالوں میں پیشنٹ کیئر مینجمنٹ کو بہتر بنانے کا ٹاسک سونپ دیا گیا
-
فتنہ پارٹی حسب روایت بشریٰ بی بی کی صحت سے متعلق پروپیگنڈہ کر رہی ہے ‘ عظمیٰ بخاری
-
بزنس ایڈوائزری کمیٹی اہم فورم ہے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین سینیٹ
-
افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کرنیوالے افغان دہشتگرد کے ہوشروبا انکشافات
-
موسم بہار کی شجر کاری مہم،سپیکر قومی اسمبلی نے پارلیمنٹ ہائوس کے سبزہ زار میں میگنولیا گرینڈی فلورا کا پودا لگایا
-
فتنہ پارٹی بشری بی بی کی صحت سے متعلق پراپیگنڈہ کر رہی ہے ، عظمی بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.