Live Updates

تمام تر مشاورت مکمل! چوہدری نثار کا چند دنوں میں پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان

پارٹی میں شمولیت سے قبل چوہدری نثار علی خان کی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی متوقع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 14 جون 2018 13:45

تمام تر مشاورت مکمل! چوہدری نثار کا چند دنوں میں پی ٹی آئی میں شمولیت ..
اسلام آباد (اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 جون 2018ء) : قومی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے ٹکٹ نہ ملنے پر آئیندہ چند روز میں پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان کر دیں گے۔پارٹی میں شمولیت سے قبل چوہدری نثار علی خان کی پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان سے ون آن ون ملاقات بھی متوقع ہے۔

انتہائی متعبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چوہدری نثار علی خان نے ن لیگ سے ٹکٹ نہ ملنے پر پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے اور اس حوالے سے انہوں نے اپنے قریبی اور خاندانی رفقاء سے بھی مشورہ کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے بھی ایک مرتبہ پھر انہیں پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔

(جاری ہے)

اور عمران خان نے بھی اس حوالے مشاورت مکمل کر لی ہے کہ ٹیکسلا سے سرور خان کے مقابلہ میں چوہدری نثار علی خان کو ڈراپ کر دیا جائے گا جب کہ راولپنڈی میں ان کے مدِ مقابل پی ٹی آئی کے امیدوار کو ڈراپ کر دیا جائے گا۔

دوسری طرف چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے اندر پارٹی کے اندرموروثی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ بات پہلے بھی کہی ہے آج بھی اس بات پرقائم ہوں کہ مجھے علم نہیں مریم اور نوازشریف بطور قائد کیا چاہتے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ میں نے پوری زندگی شیرکے نشان کیلئے درخواست نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کسی کی سازش نہیں اپنی غلطیوں کا نتیجہ ہے۔ اپنی غلطیوں کا بدلہ ریاست سے لینا مناسب نہیں۔ سابق وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے کہا کہ ڈان لیکس اجلاسوں میں نوازشریف نے ایک لفظ بھی نہیں بولا۔ ڈان لیکس اجلاسوں میں نوازشریف،میں اوراسحاق ڈار شریک ہوتے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات