شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے فلم فیسٹیول کا چینی شہر چھنگ تائو میں افتتاح

تنظیم کے رکن ممالک نے فلم فیسٹیول کے انعقاد کی چینی اپیل کامثبت جواب دیا

جمعرات 14 جون 2018 14:15

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے فلم فیسٹیول کا چینی شہر چھنگ تائو میں افتتاح ہوا۔فلم فیسٹیول کے دوران بارہ ممالک کی فلمیں دکھائی جائیں گی۔ان فلموں میں23 فلمیں مقابلے میںشریک ہوںگی۔شنگھائی تعاون تنظیم کا پہلا فلم فیسٹول شنگھائی تعاون تنظیم کی چھنگ تائو سربراہی کانفرنس کے لئے انسانی و ثقافتی تبادلے کی اہم سرگرمی ہے۔

(جاری ہے)

چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ نشرو اشاعت کے نائب سربراہ اورنیشنل فلم بورڈکے سربراہ وانگ شیائوہوئی نے کہا کہ چین نے سب سے پہلے شنگھائی تعاون تنظیم کے فلم فیسٹیول کے انعقاد کی اپیل کی۔تمام ممالک نے اس اپیل کا مثبت طور پر جواب دیا ہے۔اس سے ظاہر ہوا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام ممالک فلمسازی کے شعبے میںتعاون کومضبوط بنانے اورانسانی و ثفافتی رابطہ کو گہرائی تک لانے کے خواہاں ہیں۔انہوں نے اس یقین کااظہارکیا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے پہلے فلم فیسٹیول کے زریعے ایک دوسرے سے سیکھ کرتعاون کو پختہ بناتے ہوئے شنگھائی تعاون تنظیم کے تمام ممالک کی فلمی صنعت کو آگے بڑھایا جاسکے گا۔

متعلقہ عنوان :