سارہ لورین نے پرانے سارے ریکارڈ توڑ دیئے

جمعرات 14 جون 2018 14:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) پاکستانی اداکارہ سارہ لورین ان دنوں بھارتی فلموں کی تیاری میں مصروف نظر آتی ہیں سارہ نے اپنی آنے والی نئی فلم میں بولڈ سین عکس بند کروا کر پرانے سارے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں سارہ لورین کی نئی فلم ’’برکھا‘‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا جس کی پر موشن کے لیے انہی بولڈ سین کو استعمال کیا جا رہا ہے جس پر پاکستانی ادکارہ پر تنقید کا سلسلہ بھی جاری ہو گیا ،فلم میں بولڈ سین کرنے پر سارہ ان دنوں پاکستان میں شدید تنقید کا سامنا کر رہی ہیں جبکہ سارہ کا کہنا ہے کہ میں ایک پروفیشنل ادکارہ ہوں سین فلم کی ڈیمانڈ کے مطابق تھا جیسے نبھایا ہے ، بھارتی سینما میں پاکستانی اد اکاروں کا کام پسند کیا جا رہا اپنی فلم سے بہت سی امیدیں ہیں ،اس سے قبل بھی سارہ اپنی پہلی فلم میں بھی بولڈ سین عکس بند کروا چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :