جب تک نئی اداکار ائیں سیکھنے کے عمل میں حصہ نہیں لیںگی تھیٹر کاماحوال بہتر نہیں ہوسکتا ‘ہما علی

جمعرات جون 14:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 جون2018ء) ادکارہما علی نے کہا ہے کہ جب تک نئی اداکار ائیںسیکھنے کے عمل میں حصہ نہیں لیںگی اس وقت تک تھیٹر کاماحوال بہتر نہیںہوسکتا ،حکومتی سر پرستی نہ ہونے کے باعث شوبز انڈسٹری زوال پذیر ہے ۔

(جاری ہے)

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ہما علی نے کہا کہ تھیٹر اوررقص میرے لئے کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے میں مرحلہ وار سیڑھیوںپر چڑھتے ہوئے فن کی بلندیوں کو چھونا چاہتی ہوں ۔ لیکن نئی اداکارائیں سیکھنے کے عمل میں حصہ نہیں لیتیں جسکی وجہ سے تھیٹر کا ماحول بہتر نہیں ہو رہا ۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ حکومت شوبز انڈسٹری خصوصاً فلم انڈسٹری کی سرپرستی کرے ۔

متعلقہ عنوان :