فلم ’’پروجیکٹ غازی‘‘کی ریلیز کیلئے چار سے چھ مہینے درکارہیں‘ ہمایوں سعید

جمعرات 14 جون 2018 14:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) پاکستان کی پہلی سپر ہیرو فلم’’’پروجیکٹ غازی‘‘ کا پریمیئر گزشتہ سال منعقد کیا گیا تاہم اس کی ریلیز اچانک ملتوی ہونے سے صرف شائقین کو ہی نہیں سینما مالکان کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا تھا، جبکہ فلم کے مرکزی کردار بھی اس کے ریویوز سے کافی مایوس نظر آئے۔

(جاری ہے)

13 جولائی 2017 کو کراچی کے سینما ہال میں فلم کا پہلا پریمیئر منعقد ہوا تھا، جہاں مداحوں اور میڈیا سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی، تاہم فلم کے آغاز کے 20 منٹ بعد ہی مرکزی اداکار ہمایوں سعید سینما ہال چھوڑ کر وہاں سے چلے گئے، جن کے بعد بقیہ کاسٹ بھی فلم کی اسکریننگ مکمل ہونے سے پہلے ہی واپس چلی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :