فلم انڈسٹری میں ابھی سے ہی عیدالاضحیٰ کی تیاریاں شروع ہوگئیں

فہد مصطفی اور مہوش حیات کی نئی فلم’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری ‘فلم عیدالاضحی پر ریلیز ہوگی

جمعرات 14 جون 2018 14:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) عید الفطر کے موقع پر کئی پاکستانی فلموں کے درمیان خود کو منوانے کا مقابلہ ہوگا، مگر فلم انڈسٹری میں ابھی سے عیدالاضحیٰ کی تیاریاں بھی شروع ہوگئی ہیں۔اور یہی وجہ ہے کہ اداکار فہد مصطفی اور مہوش حیات کی نئی فلم’’’لوڈ ویڈنگ‘‘ کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر نبیل قریشی کی یہ فیملی ڈرامہ فلم شادی کے گرد گھومتی ہے، جس میں ایکٹر ان لاء کی کامیاب جوڑی ایک بار اکھٹے ہورہی ہے۔

فہد مصطفیٰ نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ پر فلم کے آفیشل پوسٹر کو جاری کیا اور اس میں وہ اور مہوش حیات ایک موٹرسائیکل پر بیٹھے ہوئے ہیں، جبکہ بہت زیادہ رنگ برنگ بلب دونوں کے ارگرد موجود ہیں۔گزشتہ ہفتے مہوش حیات نے اس فلم میں اپنے کردار کی پہلی جھلک اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر شیئر کی تھی۔اس سے قبل نبیل قریشی، فضاء علی میرزا اور فہد مصطفی کی ٹیم نامعلوم افراد،، ایکٹر ان لاء اور نامعلوم افراد 2 جیسی سپر ہٹ فلمیں بناچکے ہیں۔