کاغذات کی جانچ پڑتال میں سارے پول کھل گئے

خواجہ سعد رفیق نے کتنی بیویوں کا اعتراف کرلیا۔۔۔

جمعرات 14 جون 2018 14:42

کاغذات کی جانچ پڑتال میں سارے پول کھل گئے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے انتخابات کیلئے جمع کرائے گئے حلف نامے میں 2 بیویوں کا اعتراف کر لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق جمعرات کو سابق وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کی کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی گئی ، جس میں معلوم ہوا کہ سعد رفیق کی جانب سے جمع کرائے جانے والے کاغذات نامزدگی میں دو بیویوں کا ذکر کیا گیا ہے ، کا غذات کے مطا بق سعد رفیق کی ایک بیوی کا نام غزالہ سعد رفیق اور جبکہ دوسری بیوی شفق حرا ہیں۔واضح رہے کہچند ماہ قبل سے ہی سابق وزیر ریلوے کی دوسری شادی کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی تھی ،تا ہم اب انہوں نے کاغذات نامزدگی میں باقاعدہ طور پر دو بیو یو ں کا اعتراف کر لیاہے۔