ْاسلام آباد میں چاند رات اور عید کے موقع پر مساجد اور تفریح گاہوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ

چاند رات پر 11 شاپنگ سینٹرز پر 200 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہونگے،عید الطفر پر 974 مساجد اور 233 امام بارگاہوں پر 1000 پولیس اہلکار تعینات ہونگے، ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی

جمعرات 14 جون 2018 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں چاند رات اور عید کے موقع پر مساجد اور تفریح گاہوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی‘عیدالفطر پر شکرپڑیہ،دامن کوہ سمیت 16 تفری مقامات پر 400 پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے۔ جمعرات کو ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی نے بتایا کہ اسلام آباد میں چاند رات اور عید کے موقع پر مساجد اور تفری گاہوں پر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔

چاند رات پر 11 شاپنگ سینٹرز پر 200 پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہونگے۔

(جاری ہے)

عید الطفر پر 974 مساجد اور 233 امام بارگاہوں پر 1000 پولیس اہلکار تعینات ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ عیدالفطر پر شکرپڑیہ،دامن کوہ سمیت 16 تفری مقامات پر 400 پولیس اہلکار ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دیں گے،ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی سی سی ٹی وی کیمروں سے سیکیورٹی صورتحال مانیٹر کی جائے گی۔ ایس ایس پی آپریشنز نجیب الرحمان بگوی نے بتایا کہ مری جانے والے راستے کشمیر ہائی وے پر ناکہ لگایا جائے گا جہاں موٹر سائیکل پر ویلنگ کرنے والوں کو روکا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عید پر ڈیوٹی رینے والے پولیس اہلکاروں کی خدمات کو سہراتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :