اوپن یونیورسٹی طلبہ کو دہلیز پر بہترین خدمات کی فراہمی کے لئے عملے کی صلاحیتوں کی تعمیرپر خصوصی توجہ دے رہی ہے

ہیومن ریسورسسز کے بغیر معیاری تعلیم کے ہدف کا حصول ناممکن ہے۔ ڈاکٹر شاہد صدیقی

جمعرات 14 جون 2018 14:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے ملک بھر میں موجود اپنے 13لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات کو گھر کے دہلیز پر بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے فیکلٹی اور سٹاف ممبرز کی پروفیشنل ڈیویلپمنٹ کے لئے مختلف سطح کے تربیتی پروگرامز شروع کررکھے ہیں ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے وائس چانسلر کے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی اس جانب خصوصی توجہ مرکوز رکھی ہے کیونکہ وہ اِس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ہیومن ریسورسسز کے بغیر معیاری تعلیم کے ہدف کا حصول ناممکن ہے۔

وائس چانسلر نے ہارڈ وئیرکی بجائے سافٹ ئیر جس میں طلبہ کی سہولتوں میں اضافہ ،ْ یونیورسٹی کی مجموعی ترقی کے لئے اقدامات ،ْ سماجی اقدامات اور ملازمین کی فلاح و بہبود کے کام اور پروموشنزوغیرہ شامل ہیں کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے ہیں نتیجے میں یونیورسٹی امیج بلڈنگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور طلبہ کا یونیورسٹی پر اعتماد بڑھا ہے۔

(جاری ہے)

ملک کے 44۔اہم شہروں میں قائم یونیورسٹی کے علاقائی دفاتر کو 'سٹیٹ آف دی آرٹ'ٹیکنالوجی ،ْ کمپیوٹرز اور دیگر سافٹ وئیر ز سامان فراہم کیا گیا ہے تاکہ وہ داخلوں ،ْ امتحانات اور ڈیلوری پراسس کے امور میں بہتری لاسکیں۔عملے کی صلاحیتوں کی تعمیر کے لئے آن کیمپس ٹریننگ پروگرامز یونیورسٹی کے مین کیمپس اور علاقائی دفاتر کی سطح پر شروع کئے گئے ہیں۔

ایک طو یل عر صے سے محکما نہ تر قی سے محر و م کا رکنو ں ‘ آفیسر ز اور اسا تذہ کی محر ومی دور کر نے کے لئے پونے چار سال کے عرصے میں سات (7)سلیکشن بورڈز اور آٹھ(8) ڈی پی سی کے اجلاس منعقد کرائے گئے ،ْ نتیجے میں سینکڑوں اساتذہ ،ْ آفیسرز اور کارکن اگلے اسکیلوں میں ترقی حاصل کرسکے ہیں۔اِسی طرح "سروس سٹیچوز"پر نظر ثانی کا کام مکمل ہوگیا ہے چند ضروری مراحل کے بعد عنقریب سالہا سال سے ترقی کے منتظر آفیسرز اور کاکن محکمانہ ترقی حاصل کرسکیںگے۔