شمالی کوریا پر پابندیاں مکمل جوہری تطہیر تک برقرار رہیں گی،امر یکی وزیر خا ر جہ

جمعرات 14 جون 2018 14:42

وا شنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جون2018ء) امریکی وزیر وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ شمالی کوریا پر سخت پابندیوں کا نفاذ اس وقت تک رکھا جائے جب تک وہ جوہری پروگرام کا پوری طرح خاتمہ نہیں کر لیتا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارامر یکی وزیر خا رجہ نے جنوبی کوریائی دارالحکومت سیول میں جاپانی وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات کے بعدکیا۔ پومپیو نے ٹرمپ اور ان کی ملاقات کو ایک اہم پیش رفت بھی قرار دیا۔ امریکی وزیر خارجہ نے یہ بیان اپنے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور شمالی کوریائی لیڈر کم جونگ ان کی بارہ جون کی ملاقات کے بعد دیا۔

متعلقہ عنوان :